بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی وزراء سے جواب طلبی شروع کردی

بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی وزراء سے جواب طلبی شروع کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے سندھ کابینہ کی کارگردگی مانیٹرکرنا اورصوبائی وزراء سے جواب طلبی شروع کردی،صوبائی وزراء کوکارگردگی میں مزید بہتری لانے اورمفاد عامہ کے کاموں کواجاگرکرنے کی ہدایت کی ہے۔ ہفتے کوبلاول بھٹوزرداری سے تین صوبائی وزرانے ملاقات کی اوراپنے اپنے محکموں کی کارگردگی سے متعلق آگاہ کیا،ملاقات کرنے والوں میں ناصر شاہ، امتیازشیخ اورمکیش کمارچالہ شامل ہیں،صوبائی وزراء نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کو سندھ کی عوام کی بھرپور خدمت اورقریبی رابطے کے لیے میکنزم بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عوام کوسہولتیں مہیاکرنے کیلئے جامع حکمت عملی اختیارکی جائے ۔انہوں نے کہاکہ غربت کے خاتمے کیلئے مزیداقدام کرناہونگے ۔ بلاول بھٹو نے توانائی منصوبوں سے متعلق صوبائی وزیرانرجی کی سفارشات پرردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں سندھ پورے ملک کوبجلی فراہم کرے گا۔ انہوں نے تھرکول اورمتبادل انرجی کے منصوبوں پرکام کی رفتارتیز کرنے اورجلد بجلی کی جنریشن پرزوردیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر