وزیراعظم قوم کے ساتھ غلط بیانی کررہے ہیں ،سینیٹر مولا بخش چانڈیو

وزیراعظم قوم کے ساتھ غلط بیانی کررہے ہیں ،سینیٹر مولا بخش چانڈیو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سنیٹرمولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم کے ساتھ جھوٹے وعدے اور غلط بیانیاں کرتے رہے،پہلے 25دنوں میں ہی اپنے وعدوں سے مکر گئے ہیں۔ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا100دن کا وعدہ تھا اور پہلے ماہ ہی خود 100دنوں کو 730دنوں تک بڑھا دیا ہے۔انہوں نے کہاکہسادگی کے نام پر ایک اور ڈھونگ رچا کر عوامی نمائندوں کے منصب کی توہین کی جا رہی ہے،خان صاحب نے قوم کو چند دنوں میں حالات بہتر کرنے کے خواب دکھائے تھے، دنوں میں تبدیلی لانے والے اب کہتے ہیں کہ ملک چلانے کیلئے پیسے نہیں ہیں۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ تھا کہپروٹوکول نہیں لیں گے، اب تمام ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔ابھی تو ان کا ہنی مون بھی پورا نہیں ہوا اور ابھی سے چہرے سے میک اپ اترنا شروع ہو گیا ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر