نائب تحصیلدارمظفرآبادشہر میں قبضہ مافیا کیخلاف متحرک ہوگئے

نائب تحصیلدارمظفرآبادشہر میں قبضہ مافیا کیخلاف متحرک ہوگئے

مظفرآباد(وقائع نگار)نائب تحصیلدار مظفرآبادسید ضمیرحسین شاہ شہر بھر میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کرنے والے مافیاکے خلاف متحرک ہو گئے،مختلف مقامات پرکئی کنال اراضی واگزار کروالی،تجاوزات کے زمرے میں آنے والی تمام تجاوزات مسمار کر دی گئیں،شہریوں کا سید ضمیر حسین شاہ کو خراج تحسین،ڈپٹی کمشنر کو مبارکباد،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعودالرحمن کی ہدایت پرنائب تحصیلدار/ڈیوٹی مجسٹریٹ سید ضمیر حسین شاہ نے ہمراہ ایس ایچ اوتھانہ صدر سید شجاع الحسن گیلانی سماں بانڈی روڈمنجانب دریاملبہ پھینک کرناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی اور موقع پرناجائز قابضین کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کے احکامات بھی جاری کیے اورجملہ ملبہ کو بذریعہ سرکاری مشینری اٹھوایا اورجس جگہ پر ناجائز تعمیراتی کام جاری تھا کی مسمارگی کرتے ہوئے تجاوزات کا مکمل خاتمہ بھی کیااورقبضہ کی گئی کئی کنال اراضی بھی واگزار کرالی،نائب تحصیلدار نے موقع پر قابضین کو پابند کیا کہ اگر انہوں نے آئندہ ناجائز تجاوز کیا توان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔شہری تجاوزات مافیا کی نشاندہی کریں انتظامیہ فوری ایکشن لے گی۔اس موقع پر نائب تحصیلدار سید ضمیر حسین شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ شہر بھر میں تجاوزات کرنے والے مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیاجارہا ہے ،لینڈمافیا اورتجاوزات کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے شہری تعاون جاری رکھیں شہر کی خوبصورتی میں انتظامیہ بھرپور کرداراداکرے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر