کرنسی سمگلنگ کیس،ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری

کرنسی سمگلنگ کیس،ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی (سٹی رپورٹر)کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کرنسی سمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 6اکتوبر تک ملتوی کر دی،گزشتہ روز دوران سماعت ملزمہ ایان علی کے کونسل سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے جونےئروکیل نے پیش ہو کر ایان علی کی جانب سے حاضری سے استثناء کے لیے میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا جس پر ایف آئی اے کے کونسل امین فیروز ایڈووکیٹ نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ ضمانت حاصل کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گئی اور گزشتہ دو سال سے کسی تاریخ پر پیش نہیں ہو ئی ہر پیشی پر میڈیکل پیش کر دیا جاتا ہے عدالت نے ایان علی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا ،مقدمہ میں نامزد ملزمہ ماڈل ایان علی کیخلاف ایف آئی اے نے بے نظیر بھٹو ائیر پورٹ سے پانچ لاکھ ڈالر سے زائد رقم بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش کے دوران رقم برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا تھا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر