کلرسیداں،شادی شدہ خاتون،بی اے کی طالبہ کی خودکشی

کلرسیداں،شادی شدہ خاتون،بی اے کی طالبہ کی خودکشی

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) کلر سیداں کے علاقہ میں خود کشی کے دو مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون اور بی اے کی طالبہ نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشیاں کر ۔پولیس نے ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعشوں کو وارثان کے حوالے کر دیا۔خود کشی کا پہلا واقعہ بھلاکھر میں پیش آیا جہاں 35 سالہ (ش) سکنہ بھلاکھر جو چار بچوں کی ماں تھی ،اپنے خاوند اور اس کے بھائیوں کیساتھ زمین کے تنازعہ پر دل برداشتہ ہو کر گولیاں کھا لیں، اسے تشویش ناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گئی۔خود کشی کے دوسرے واقعہ میں 21 سالہ (ع) جو بی اے کی طالبہ تھی ،مضامین میں فیل ہو جانے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر گولیاں کھا لیں۔اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویش ناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر