نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے ملک بھر شجر کاری مہم شروع کردی

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے ملک بھر شجر کاری مہم شروع کردی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کے احکامات کی روشنی میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر شجر کاری مہم شروع کردی ہے۔ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس محمد عامر ذوالفقار نے تمام زونل اور سیکٹر کمانڈرز کو حکم دیا ہے کہ شجرکاری مہم کے پہلے ہفتے میں پچاس ہزار پودے لگائے جائیں۔ انسپکٹر جنرل کہا کہ شجرکاری مہم کے دوران لگائے گئے پودے موٹرویز اور ہائی ویز کی تعمیر کے دوران ختم ہونے والے درختوں کی بحالی میں کے لئے بہت اہم ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر