انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت،بارود برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کیخلاف فیصلہ محفوظ
راولپنڈی (سٹی رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عبدالرحیم نے بارود برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم عبدالرزاق کیخلاف فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت کل (بروز سوموار) 17ستمبر تک ملتوی کر دی ،مقدمہ میں نامزد ملزم عبدالرزاق کیخلاف سی ٹی ڈی حکام نے بارود و دیگر مواد برآمد کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا گزشتہ روز عدالت نے مقدمہ کی سماعت مکمل کر تے ہوئے مزید کاروائی سترہ ستمبر تک ملتوی کر دی آئندہ پیشی پر فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے