اچی میں پولیس کی کارروائی 5رکنی ڈکیت گروپ گرفتار
کر
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پولیس نے کارروائی کر کے 5رکنی ڈکیت گروپ کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پولیس نے کارروائی کے دوران 5 ملزمان پر مشتمل ڈکیت گروپ کوگرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز اور دوموٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔