انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالتوں میں متعددمقدمات کی سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی

انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالتوں میں متعددمقدمات کی سماعت آئندہ تاریخوں تک ...

راولپنڈی (سٹی رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں نے پولیس کا نسٹیبل قتل کیس،کچہری قتل کیس،مزہبی منافرت، بارود برآمدگی اور پولیس مقابلے کے مقدمات میں گواہان کے بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی گزشتہ روز خصوصی عدالتوں نے تھانہ دینہ کے علاقے میں کانسٹیبل کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملزم احتشام کیخلاف سماعت یکم اکتوبر، گوجر خان کچہری قتل کیس کے ملزم رمضان کیخلاف 28 ستمبر، اسرار بلال وغیرہ کیخلاف دو گواہان کے بیان قلمبند کر کے سماعت 29ستمبر، اکرام کیخلاف 29ستمبر،بارود برآمدگی کے ملزمان رسول بخش وغیرہ کیخلاف25ستمبر،مذہبی منافرت کے ملزم بخت گل کیخلاف 24ستمبر تک سماعت ملتوی کر دی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر