40لاکھ شامی مہاجرین ترکی کی طرف منتقل ہورہے ہیں،ندیم احمد خان

40لاکھ شامی مہاجرین ترکی کی طرف منتقل ہورہے ہیں،ندیم احمد خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین خبیب فاؤنڈیشن ندیم احمد خان نے کہا ہے کہ ادلب (شام) میں بہت بڑا ڈزاسٹر آرہا ہے ۔ادلب میں 40لاکھ سے زائد مہاجرین ترکی کے بارڈر کی طرف منتقل ہورہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاؤنڈیشن کی جانب شام کے لیے چاول کے کنٹینرز روانہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا موبائل کچن وہاں چل رہا ہے جو لوگ ہجرت کرکے آرہے ہیں ان کو خوراک اور بنیادی ضروری اشیا فراہم کررہے ہیں ۔یہاں سے بھیجی جانے والی خوراک تیار کرکے تقسیم کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر ہفتے خوراک اور بنیادی ضروری اشیاء کے کنٹینرز روانہ کیے جائیں گے ۔عالمی طاقتیں یہ چاہتی ہیں کہ اکتوبر کے شروع میں باقاعدہ حملہ شروع کردیا جائے ۔بہت اضطراب کی کیفیت ہے جو کہ اس وقت ادلب میں موجود ہے ۔40لاکھ سے زائد عوام بموں کے سائے تلے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خبیب فاؤنڈیشن اس سے پہلے بھی شامی مہاجرین کے لیے ٹینٹ ،خوراک ،کمبل اور کپڑے روانہ کرچکی ہے ۔اس بار بھی ہمیشہ کی طرح خبیب فاؤنڈیشن ادلب کے مہاجرین کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گی ۔پاکستان کے عوام زیادہ سے زیادہ اس کار خیر میں حصہ لیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر