راولپنڈی بورڈ کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحانات 22 اکتوبر سے شروع ہونگے

راولپنڈی بورڈ کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحانات 22 اکتوبر سے شروع ہونگے

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ، راولپنڈی کے ترجمان ارسلان چیمہ کے مطابق تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیرِ انتظام امتحان انٹرمیڈیٹ(ضمنی)2018ء مورخہ22-10-2018 سے شروع ہوگا۔ بورڈ نے آن لائن داخلہ فارموں کی وصولی کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ مورخہ27-09-2018 دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ مورخہ02-10-2018 جبکہ تین گنا فیس کے داخلہ فارم وصولی کی تاریخ مورخہ05-10-2018 مقرر کی گئی ہے۔ داخلہ فارم کی قیمت بمعہ پروسسنگ فیس مبلغ395/- روپے ہے۔ داخلہ فارم آن لائن کرنے کے بعد فارم اور فیس مقررہ شیڈول کے مطابق آخری تاریخ سے پہلے دفتر کو وصول ہونا لازمی ہے۔ مزید معلومات کے لیے بورڈ ہذا کی ویب سائٹwww.biserawalpindi.edu.pk وزٹ کریں۔کسی بھی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917 ، 051-5450918 یا انٹر برانچ کے ٹیلی فون نمبر 051-5450920 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر