مظفرآباد،میونسپل مجسٹریٹ کاناکہ،3من سے زائد مضرصحت دودھ تلف کردیا

مظفرآباد،میونسپل مجسٹریٹ کاناکہ،3من سے زائد مضرصحت دودھ تلف کردیا

مظفرآباد(بیورورپورٹ)میونسپل مجسٹریٹ ان ایکشن ،علیٰ الصبح لوہار گلی روٹ پر ناکہ لگا کر دودھ کی چیکنگ کی ،3من سے زائد دودھ پانی ملا نکلا جس کو تلف کر دیا گیا ،گوالوں کی دوڑیں لگ گئیں ،گاڑیوں سے اُتر کر فوراً دودھ نالوں میں پھینک گئے متعددگوالوں کو جرمانے آئل کی بوتلوں میں دودھ فروخت اور خالص دودھ فروخت کرنے کی ہدایت آئندہ گرفتاری کی جائے گی ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول کی ہدایت پر میونسپل مجسٹریٹ سجادشاہ ،فوڈانسپکٹر ندیم میر ،محمد فراز ،شبیر احمد نے میونسپل پولیس نور عالم ،رفیق اعوان ،راجہ مدثر اور میڈیا ٹیم کے ہمراہ لوہار گلی روٹ پر ناکہ لگا کر لوہار گلی ،شہید گلی ،دب گلی ،حسین کلیاں ،شیروان سمیت دیگر علاقوں سے دودھ لا کر شہر میں گھروں اور ہوٹلوں میں فروخت کرنے والے گوالوں کا دودھ چیک کیا جس میں بڑی مقدار میں دودھ پانی ملا نکلا جس کو تلف کردیا گیا جبکہ دوران اوورلوڈنگ کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف بھی کاروائی کی گئی ٹریفک پولیس کے ذریعہ ان کو جرمانے کیے گئے اور آئندہ اوورلوڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر