یورپی یونین کا اگلے برس سے موسمی گھڑیوں میں تبدیلی ختم کرنے کا اعلان

یورپی یونین کا اگلے برس سے موسمی گھڑیوں میں تبدیلی ختم کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برسلز(این این آئی )یورپی یونین نے اعلان کیاہے کہ اگلے برس سے گھڑیوں کو ایک گھنٹہ آگے اور پیچھے کرنے کی پالیسی ترک کر دی جائے گی۔جرمن ریڈیو کے مطابق یورپی یونین کی کمشنر وییولیٹا بْلک نے برسلز میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگلے برس اکتوبر سے وقت کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ جرمنی میں سال میں دو مرتبہ اکتوبر کے آخری اتوار کی رات میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے اور مارچ کے آخری اتوار کی شب ایک گھنٹہ آگے کر دی جاتی ہے۔ یورپی یونین کی رکن ریاستوں میں یہ ڈے لائٹ سیونگ کا قانون 1996 میں لاگو کیا گیا تھا۔