سرکاری محکمے صرف بجٹ حاصل کرنے کی روش کو بدلیں، عبدالعلیم خان
اسلام آباد (آئی این پی) صوبائی وزیر بلدیاتی پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سرکاری محکمے صرف بجٹ حاصل کرنے اور اسے خرچ کرنے کی روش کو بدلیں، افسران لگن سے فرائض سرانجام دیں، ہم بھرپور ساتھ دیں گے۔ ہفتہ کو صوبائی وزیر بلدیاتی پنجاب عبدالعلیم خان سے مختلف محکموں کے افسران کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اس موقع پر عبدالعلیم خان نے کہا کہ سرکاری محکمے صرف بجٹ حاصل کرنے اور اسے خرچ کرنے کی روش کو بدلیں، نجی شعبہ کی شراکت سے سرکاری اخراجات میں کمی لائیں گے، افسران لگن سے فرائض سرانجام دیں ہم بھرپور ساتھ دیں گے۔