عارف علوی کی 30 گاڑیوں کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری

عارف علوی کی 30 گاڑیوں کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزار قائد پر حاضری کے دوران دو درجن سے زائد گاڑیوں کا پروٹوکول لے کر وزیر اعظم عمران خان کے پروٹوکول نہ لینے کے دعوں کی دھجیاں اڑا دیں۔تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کی کراچی آمد کے موقع پر شہریوں کو سڑکوں کی بندش کا سامنا کرنا پڑگیا، ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کے پروٹوکول نہ لینے کے دعوں کی دھجیاں اڑا دی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی حلف برداری نے کراچی کا باقاعدہ دورہ کیا، انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی، لیکن مزار قائد پر حاضری کے دوران بھی اطراف کی سڑکیں بند رہیں۔قائد اعظم کے مزار کے موقع پر ان کے ہمراہ اگورنر سندھ عمران اسمعیل اور سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی بھی موجود ہے، ان کے علاوہ بھی شہر کی کئی معزز شخصیات نے صدرِ مملکت کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی۔دورہ کراچی کے موقع پر صدر مملکت کے قافلے میں30 کے قریب گاڑیاں پروٹوکول میں شامل تھیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی کراچی کے عالمی ہوائی اڈے سے دو درجن سے زائد گاڑیوں کے پروٹوکول میں اپنے گھر جارہے ہیں جبکہ آج صبح مزار قائد پر حاضری کے موقع پر صدر مملکت کے ہمراہ بھاری پروٹوکول تھا اور اطراف کی سڑکیں بھی بند تھیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر