کلرسیداں،متنازع زمین پر 4مسلح افراد نے میاں بیوی کو شدیدزخمی کردیا

کلرسیداں،متنازع زمین پر 4مسلح افراد نے میاں بیوی کو شدیدزخمی کردیا

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) متنازع زمین پر چار مسلح افراد نے ڈنڈوں ،لاتوں مکوں سے میاں بیوی کو مضروب کر دیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ضمیر حسین سکنہ ڈھوک بھٹیاں داخلی بھلاکھر نے پولیس کو بیان دیا کہ میں اپنی ملکیتی زمین پر تقریبا عرصہ 30 سال قبل اپنے والد کے پرانے تعمیر شدہ مکان کو گرا کر نئے مکانات تعمیر کئے تھے۔مکان کے جانب مشرق حفاظتی دیوار بھی تعمیر شدہ تھی جو کہ زیادہ بارشیں ہونے کی وجہ سے منہدم ہو گئی تھی۔دیوار کے ملحقہ اور متصل اراضی جو کہ کبھی سائل اور اس کے دیگر برادران کی ملکیتی و مقبوضہ ہے، سائل حفاظتی دیوار کی دوبارہ تعمیر کرنا چاہتا تھا اور اس سلسلہ میں دیوار کی بنیادیں کھودنی شروع کیں۔ گزشتہ روز صبح 8 بجے میں اپنے صحن میں موجود تھا کہ مسمیان محمد ارشادمسلح ڈنڈا،یاسر محمود،عامر اوربلال محمود پسران محمد ارشاد مسلح ہائے ڈنڈے آ گئے۔محمد ارشاد نے للکارا مارا کہ آج تمہیں حفاظتی دیوار تعمیر کرنے کا مزہ چکھاتے ہیں جس پر مذکورہ بالا چاروں اشخاص نے میرے گھر کے اندر داخل ہو کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایاجس سے میں مضروب ہو کر گر گیا۔گرنے پر یاسر محمود نے میرے اوپر بیٹھ کر میری داڑھی پکڑ لی اور برے طریقے سے داڑھی کی بے حرمتی کرتے ہوئے داڑھی کے بال کھینچ کر نکال لیے۔میری بیوی چھڑانے کیلئے آگے بڑھی تو انہوں نے میری بیوی کو بھی زد وکوب کیا اور اس کی قمیض پھاڑ دی جس سے میری بیوی برہنہ ہو گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر