عقیل ملک نے ٹیکسلا بار سے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کر دیا

عقیل ملک نے ٹیکسلا بار سے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کر دیا

ٹیکسلا(نمائندہ پاکستان)عقیل ملک نے ٹیکسلا بار سے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا۔ وکلاء نے عقیل ملک کو خوش آمدید کہااوراظہار خیال میں وکلاء برادری نے کہا کہ ہمیں خوشی ہوگی کہ اس حلقے کی نمائندگی ایک ماہر قانون دان کے ہاتھ جائے۔ امیدوار برائے قومی اسمبلی پاکستان مسلم لیگ (ن) بیریسٹر عقیل ملک نے ضمنی الیکشن 2018 این اے 63 کیلئے اپنی انتخابی مہم کا آغاز اپنے پروفیشنل انسٹی ٹیوٹ ٹیکسلا بار جس کو اپنی ماں کا درجہ دیتے ہیں سے آغاز کر دیا۔ بیرسٹر عقیل ملک ٹیکسلا بار کے ممبر ہونے کے ناطے وکلاء کے لیے فیورٹ قرار۔ الیکشن مہم میں انکے ہمراہ وکلاہ کی بڑی تعداد شامل تھی جس میں انکے دیرینہ ساتھی،دوست وقاص علی نقوی ایڈووکیٹ پیش پیش تھے۔ اس موقع پر انکی ملاقات سینیر وکلاہ و بار ممبرز اور سابق صدر بار میر نا صر بلال، اکرار حیدر شاہ سمیت بارکے سینئر وکلاء سے ہوئی۔ وکلاء برادری کیلئے یہ اعزاز ہے کہ انکی نمائندگی پارلیمنٹ میں جائے گی۔ وکلاء کا کہنا تھا کہ جس طرح قانون کی بالادستی کیلئے ہم اپنا کرادار ادا کررہے ہیں اسطرح ملک کی جملہ خدمات کے لیے ہم کردار ادا کرسکتے ہیں جس طرح ایک قانون دان نے پاکستان کی بنیاد رکھی اور تاریخ نے ان کا نام قائد اعظم محمد علی جناح سے محفوظ کیا یہ ہی نہیں سیاست کی بساط پر بڑے بڑے ماہر قانون خدمات سر انجام دے رہے ہیں ہمیں خوشی ہوگی کہ ٹیکسلا سے نوجوان ماہر قانون دان پورے حلقے کی نمائندگی کرے۔ بیرسٹر عقیل ملک ایک ذہین اور متحرک نوجوان ہیں اور تبدیلی کی اس فضا میں 100 فیصد شرح خواندگی کے اس شہر سے عقیل ملک کا انتخاب بہت ضروری ہے۔ سینئر وکلاء نے نوجوان قیادت کو خوش آمدید کہا۔ اور جیت کے لیے دعائیں اور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر