منصورحیات کی صورت ٹیکسلا کو نوجوان قیادت میسر ہوگی،پرویز اختر

منصورحیات کی صورت ٹیکسلا کو نوجوان قیادت میسر ہوگی،پرویز اختر

ٹیکسلا(نمائندہ پاکستان)منصو ر حیات خان کی صورت میں ٹیکسلا کی عوام کو نوجوان قیادت میسر ہوگی۔ملک پرویز اختر رہنما پاکستان تحریک انصاف : تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماملک پرویز اختر آف جمیل آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصور حیات خان این اے 63 سے ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں اور انشاء اللہ چودہ اکتوبر کا سورج ان کی کامیابی کی نوید لے کر آے گا۔ٹیکسلا تحریک انصاف کا منی لاڑکانہ ہے جس کا ثبوت جنرل الیکشن میں تحریک انصاف کی بھر پور کامیابی ہے آمدہ الیکشن میں تحریک انصاف جنرل الیکشن میں پہلے سے زیادہ اکثریت سے کامیاب ہوگی منصور حیات خان کی صورت میں ہمیں ایک نوجوان قیادت میسر ہوگی جو کہ ایک روشن مستقبل کی نویدہے ہم دن رات محنت کرکے منصور حیات خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے اور حاجی غلام سرورخان سے اپنی محبت کا بھر ثبوت دیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر