جامعہ کشمیر کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس شروع ہو گئی

جامعہ کشمیر کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس شروع ہو گئی

مظفرآباد (وقائع نگار خصوصی)جامعہ کشمیر کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس شروع ہو گئی گزشتہ روز چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس محمد ابراہیم ضیاء نے وزیراعظم ہاؤس میں بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر کلیم عباسی ، وائس چانسلر مسٹ میرپور ڈاکٹر حبیب الرحمن ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر دلنواز گردیزی ، وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد حلیم خان، ڈاکٹر محمد رستم خان، پروفیسر ایمریطس ، ڈین فیکلٹی آف سائنسز جامعہ کشمیر ڈاکٹر عبدالقیوم ، ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر داکٹر عائشہ سہیل، ایسوسی ایٹ ڈین ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر بشیرالرحمن کنٹھ،رجسٹرار جامعہ پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ،ڈائر یکٹر فنانس پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق اعوان،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن ، ایس ایس پی راجہ اکمل خان ، سیکرٹری صنعت راجہ عباس ، یونیورسٹی سربراہان شعبہ جات،سینئر فیکلٹی ممبران ،اساتذہ کرام ، چائینہ ، ترکی ، ملائیشیاء امریکہ سے ممتاز نامہ ور سائنسدان ، تحقیق کار مندوبین سمیت پاکستان کی مختلف جامعات کے اساتذہ تحقیق کاروں نے شرکت کی ، کانفرنس میں تین موضوعات قدرتی سائنس ،ماحولیات اور بائیو ڈائیورسٹی کے موضوعات کا تعین کیا گیا ہے ۔ یہ بین الاقوامی کانفرنس آج اور کل بھی جاری رہے گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر