نوشہرہ میں چوری ،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں بدستور اضافہ

نوشہرہ میں چوری ،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں بدستور اضافہ

نوشہرہ(بیورورپورٹ)ضلع نوشہرہ میں چوری ڈکیتی، رہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا تھانہ نوشہرہ کلاں کے حدود میں نامعلوم چوروں نے گھر وں میں گھس کر لاکھوں روپے مالیت کی آٹھ بھینسیں چوری کرکے لے اڑے جبکہ تھانہ اکوڑہ خٹک کے حدود واقع جہانگیرہ میں نجم الوادی الیکٹرانک میگا شاپ سے تین فریج، چار واشنگ مشین، دو ڈرائیر مشین ، کپڑا لے کر فرار جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے واقعات کے مطابق آیاز اور ساجد ساکنان سورے بابا خویشگی روڈ نوشہرہ کلاں نے بتایا کہ ہم نے اپنے اپنے گھروں میں بھینسیں باندھی ہوئیں تھیں کہ رات کی تاریکی میں نامعلوم چور گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور ہمارے گھروں کے دروازے کھول کر ہم سے چار چار بھیسنیں چوراکر لے گئے انہوں نے کہا کہ جب ہم ایف آئی آر درج کرنے کیلئے ٹاؤن پولیس چوکی نوشہرہ کلاں گئے تو انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر درج کرنے کیلئے تھانہ نوشہرہ کلاں چلے جاؤ جب تھانہ نوشہرہ کلاں گئے تو تھانہ نوشہرہ کلاں کا عملہ ایف آئی آر درج کرنے کی بجائے ٹال مٹول کرکے ہم ٹرخارہے ہیں جبکہ دوسرا واقعہ تھانہ اکوڑہ خٹک کے حدود میں واقع جہانگیرہ میں رونما ہوا اور نامعلوم چور سجاد حبیب ،غلام حبیب اور ککے خان کی دکان کا شٹر پھاڑ کر دکان میں داخل ہوئے اور دکان کا صفایا کرکے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی اشیاء چوری کرکے فرار ہونے میں کامیا ب ہوگئے دونوں واقعات میں ملزمان گرفتار نہ ہوسکے پولیس ملزمان کی گرفتاری میں بے بس

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر