عوام کو سہولتیں مہیا کرنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانا ہوگی،بلاول بھٹو

عوام کو سہولتیں مہیا کرنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانا ہوگی،بلاول بھٹو

کراچی (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یوم جمہوریت پر کہا ہے کہ جمہوریت تاحال دنیا اور خصوصا تیسری دنیا کے ممالک میں کمزور ہے۔ رکن قومی اسمبلی و پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جمیوریت ہی مضبوط و خوشحال وفاقی پاکستان کی ضمانت ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جمہوریت تاحال دنیا اور خصوصا تیسری دنیا کے ممالک میں کمزور ہے، ماحاصل یہی ہے کہ آخری فتح عوام کی ہوگی۔بلاول بھٹو زرداری کا عالمی یوم جمہوریت پر کہنا تھا کہ پاکستانی عوام جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہوئی، قربانیاں دیں، پاکستان میں جمہوریت اور عوام کے لیے مشکلات ختم نہیں ہوئیں۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں، پیپلز پارٹی وفاقی مسلم جمہوری ریاست کے لیے سرگرم رہے گی۔یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو ہر صورت عوام کی توقعات پرپورا اترنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ تھراوردیگرعلاقوں میں حالات اور مسائل پرنظررکھی جائے اور وہاں جاری منصوبوں کا جائزہ لیا جائے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ بہترحکمت عملی اورحکمرانی سیحالات بہتر بنائے جائیں، سندھ کوترقی یافتہ اورخوشحال صوبہ دیکھناچاہتا ہوں.

کراچی /لاہور(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو سہولتیں مہیا کرنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے، غربت کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کرنا پڑیں گے، مستقبل میں سندھ پورے ملک کو بجلی فراہم کرے گا۔ان خیالات کا اظہارچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سندھ حکومت کے وزراء ناصر شاہ، امتیاز شیخ اور مکیش چاولہ سے ملاقات کے دوران کیا۔صوبائی وزراء نے وزارتوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام کی بھرپور خدمت کرنی ہے۔علاوہ ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کیلئے آج(اتوار) جاتی امرا جائیں گے، دونوں رہنما سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔

بلاول بھٹو

مزید : کراچی صفحہ اول