عمران خان وزرات عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار کراچی کا دورہ کریں گے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزرات عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد آج (اتوار کو) پہلی بار کراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ مزار قائد پر حاضری دیں گے اور گورنر ہاﺅس میں ڈیم فنڈ ریزنگ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے 28 دن بعد عمران خان پہلی بار سب سے بڑے شہر کراچی کا دورہ کریں گے۔ شیڈول کے مطابق کپتان سب سے پہلے مزار قائد پر حاضری دیں گے اور گورنراوروزیراعلیٰ سندھ ملاقات کریں ، یہ ملاقاتیں گورنر یا وزیر اعلیٰ ہاﺅس کی بجائے سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس میں ہوں گی ۔ وزیراعظم ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے ، اجلاس میں گرین لائن ،کے فور اور دیگرمنصوبوں پربات چیت ہوگی ۔عمران خان سے صنعتکاروں کا وفد بھی ملاقات کرے گا۔ وزیر اعظم کی جانب سے کراچی کے لیے دو ڈی سیلی نیشن پلانٹ لگانے اور کچرا اٹھانے کیلئے گاڑیاں دینے کا اعلان بھی متوقع ہے۔
علاوہ ازیں گورنر ہاو¿س سندھ میں ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت بھی وزیراعظم کے دورے کے شیڈول میں شامل ہے۔ وزیراعظم سے ایم کیو ایم پاکستان اور جی ڈی اے کے وفود بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی سربراہی خالدمقبول صدیقی کریں جبکہ وفد میں عامرخان،کنورنوید،وسیم اختر،فیصل سبزواری،فروغ نسیم شامل ہوں گے۔