بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج ہو گی، صرف اہلخانہ شرکت کریں گے

بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج ہو گی، صرف اہلخانہ شرکت کریں گے
بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج ہو گی، صرف اہلخانہ شرکت کریں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق خاتون اول کلثوم نواز کی رسم قل آج ہو گی، جس میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔ بلاول بھٹو اور آصف زرداری بھی اظہار افسوس کےلئے آج شریف فیملی کی رہائش گاہ پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بیگم کلثوم نواز کی تدفین کے بعد افسوس کےلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے، سابق خاتون اول کی رسم قل آج جاتی امرا میں ادا کی جائے گی، جس میں صرف خاندان کے افراد شرکت کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نمازہ جنازہ میں شرکت پر قائدین اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دعائے قل میں شرکت کے خواہشمند افراد سے درخواست کی ہے کہ بیگم کلثوم نواز کیلئے اپنے اپنے علاقوں میں ہی دعا اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے۔ رسم قل کا اہتمام صرف شریف فیملی کےلئے کیا جائے گا۔ یہ اقدام عوام کو سفر کی مشکلات سے بچانے کےلئے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری بھی آج جاتی امرا جائیں گے۔ دونوں رہنماسابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔ پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور