گورنر ہاؤس لاہور آج سے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا

گورنر ہاؤس لاہور آج سے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا
گورنر ہاؤس لاہور آج سے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور آج (اتوار)سے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا، صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی گورنر ہاؤس آمد پر شہریوں کا استقبال کریں گے۔
گورنر پنجاب کے اعلان کے مطابق عوام اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہر اتوار صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک گورنر ہاؤس کی سیر کر سکیں گے اور گورنر ہاؤس کا چڑیا گھر اور پارک بھی شہریوں کی اچھی تفریح کا باعث بنے گا۔ گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سیر کے لیے گورنر ہاؤس آنے والے اہلخانہ کے سربراہ کے پاس شناختی کارڈ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے اور شہری مال روڈ پر الحمراءہال کی طرف والے گیٹ سے اندر داخل ہوسکیں گے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ شہری غیر متعلقہ چیزوں کو نہ چھوئیں، ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے تعاون کریں اور گورنر ہاؤس کی املاک کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر ہاؤس سندھ اور گورنر ہاؤس مری کو بھی عوام کے لئے کھولا جا چکا ہے ۔