مظفر گڑھ، ٹرک اور گاڑی میں تصادم ،ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

مظفر گڑھ، ٹرک اور گاڑی میں تصادم ،ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
مظفر گڑھ، ٹرک اور گاڑی میں تصادم ،ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

  

مظفرگڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مظفر گڑھ میں ٹرک اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا،جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرک اور گاڑی میں حادثہ چوک سرور شہید روڈ پر پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا،جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں ،گاڑی میں سوار تمام افراد بہاولپور سے لیہ جا رہے تھے،لاشوں اور زخمی کو ٹی ایچ کیو چوک سرور شہید منتقل کردیا گیا جبکہ ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /پنجاب /مظفرگڑھ