ایشیاکپ:پاکستان بمقابلہ ہانگ کانگ میچ آج ہو گا
ایشیا کپ 2018میں پاکستان اپنا پہلا میچ آج (اتوار کو)ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا ۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ میں چھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں پاکستان،بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ شامل ہیں، پاکستانی ٹیم ابتدائی میچ میں آج ہانگ کانگ کے مدمقابل ہو گی جبکہ گرین شرٹس دوسرا اور آخری میچ 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی، لیگ میچز ختم ہونے کے بعد سپر فور مرحلے کا آغاز 21 ستمبر سے ہو گا جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 ستمبر کو شیڈول ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 137رنز سے شکست دی تھی۔