”میں روز عمران خان کا صدقہ بھی دیتی ہوں، سچے دل سے عمران خان کو۔۔۔ “پشاور کی 80 سالہ خاتون میدان میں آگئی، ایسا کام کردکھایا کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

”میں روز عمران خان کا صدقہ بھی دیتی ہوں، سچے دل سے عمران خان کو۔۔۔ “پشاور کی ...
”میں روز عمران خان کا صدقہ بھی دیتی ہوں، سچے دل سے عمران خان کو۔۔۔ “پشاور کی 80 سالہ خاتون میدان میں آگئی، ایسا کام کردکھایا کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی ڈیم کیلئے چندہ جمع کرنے کی کال پر80 سالہ بزرگ خاتون حمیدہ بی بی بھی میدان آگئی اور اپنی جھولی پھیلا کر عمران خان کے ڈیم کیلئے چندہ جمع کرنا شروع کردیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کے مطابق 80 سالہ بزرگ خاتون حمیدہ بی بی کا تعلق پشاور کے علاقے تہکال سے ہے،بزرگ خاتون کا کہنا ہے کہ میرے بعد جو کچھ بھی ہے وہ عمران خان کا کہا ہے عمران خان کو سچے دل سے بیٹا کہا ہوا ہے اور بیٹے پر قربان ہو جاﺅں،خاتون کا کہناتھا کہ میں عمران خان کی فین ہوں،شوکت خانم ہسپتال اور دھرنے میں اپنے حصے کا کردار ادا کرنے والی خاتون کی ایک ہی خواہش ہے کہ کسی طرح عمران خان سے ملاقات ہو جائے ۔

حمیدہ بی بی کا کہنا ہے کہ وہ ڈیم کیلئے اپنے رشتہ داروں،گلی محلے اور خود سے بھی چندہ جمع کر رہی ہوںخاتون کا کہناتھا کہ جب تک میری زندگی ہے میں عمران خان کی مدد کرتی رہوں گی ،گھر والے کہتے ہیں کہ بیمار ہوپھر ان کی مدد کرتی ہوتو میں کہتی ہوں میں قربان ہو جاﺅںتو کوئی بات نہیں ہے ۔

حمیدہ بی بی اپنے شوہر کی پنشن میں سے ہر ماہ 5 ہزار روپے ڈیم فنڈ میں جمع کراتی ہے ،حمیدہ بی بی کی عمران خان سے والہانہ محبت کی وجہ سے محلے کے لوگ خاتون کو عمران خان کی والدہ کہہ کر پکارتے ہیں۔حمیدہ بی بی کا کہناتھاکہ سب لوگ مجھے عمران خان کی ماں کہہ کر پکارتے ہیں بلکہ مجھے عمران خان کی بہن علیمہ بی بی نے بھی کہا ہے کہ آپ ہماری ماں ہیں ۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور