انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی،پی ٹی آئی کے5رہنماؤں کی پارٹی رکنیت ختم

انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی،پی ٹی آئی کے5رہنماؤں کی پارٹی رکنیت ...
انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی،پی ٹی آئی کے5رہنماؤں کی پارٹی رکنیت ختم

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے عام انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 5 رہنماﺅں کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر شہزاد خان،شکیل آفریدی،ارباب عثمان،خالد مسعود اورلال زمان نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑاتھا جس پر مرکزی قیادت نے مذکورہ رہنماﺅں کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی ۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور