بھارتی مظالم کیخلاف مقبوضہ کشمیرکے اضلاع کلگام اوراننت ناگ میں ہڑتال، کل مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کا اعلان

بھارتی مظالم کیخلاف مقبوضہ کشمیرکے اضلاع کلگام اوراننت ناگ میں ہڑتال، کل ...
بھارتی مظالم کیخلاف مقبوضہ کشمیرکے اضلاع کلگام اوراننت ناگ میں ہڑتال، کل مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کا اعلان

  

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی مظالم کیخلاف آج مقبوضہ کشمیرکے اضلاع کلگام اوراننت ناگ میں ہڑتال کی گئی جبکہ حریت قیادت نے کل مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی مظالم کیخلاف مقبوضہ کشمیرکے اضلاع کلگام اوراننت ناگ میں ہڑتال6کشمیریوں کو شہید کرنے پرکی جا رہی ہے جس کے باعث علاقے میں دکانیں اورکاروباری مراکزبندہیں جبکہ سڑکوں سے ٹریفک بھی غائب ہے ۔کشمیری میڈیاکا مزید کہنا تھا کہ حریت قیادت نے کل مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کا اعلان بھی کررکھا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے کلگام میں ناد نہاد آپریشن کے بہانے تین نوجوانوں کو شہید کردیاتھا۔

مزید : علاقائی /آزاد کشمیر /مظفرآباد