صدر مملکت عارف علوی کی مزار قائد پر حاضری، پی ٹی آئی کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی کو احاطہ میں داخلے سے روکدیا گیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

صدر مملکت عارف علوی کی مزار قائد پر حاضری، پی ٹی آئی کراچی کے صدر فردوس شمیم ...
صدر مملکت عارف علوی کی مزار قائد پر حاضری، پی ٹی آئی کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی کو احاطہ میں داخلے سے روکدیا گیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

  

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ اسمبلی میں نامزد اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی مزار قائد تاخیر سے پہنچے صدرمملکت اور گورنر سندھ کی آمد کے بعد پہنچنے والے فردوس شمیم نقوی نے جب مزار قائد کے احاطے میں داخل ہونا چاہا تو انہیں اجازت نہ ملی۔

فردوس شمیم نقوی نے سیکورٹی اہلکاروں سے اصرارکیا کہ میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور صدرمملکت کا دوست ہوں مگر سیکیورٹی اہلکاروں نے معذرت کا اظہارکرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی سے کہا کہ صدرمملکت کی آمد کے بعد آپ مزار پر نہیں جاسکتے، فردوس شمیم نقوی نے سیکیورٹی آفسرسے مکالمہ کیا کہ میں ڈاکٹرعارف علوی کی دعوت پر آیا ہوں، مجھے مزارقائد پرجانے دیں مگرسیکورٹی افسرنے ان کی ایک نہ سنی جب بات بڑھنے لگی تو سیکورٹی افسرنے فردوس شمیم نقوی سے کہاکہ آپ چاہیں تو صدر صاحب سے ہماری شکایت کردیں مگرہم اپنے سیکورٹی ضابطہ اخلاق کے تحت آپ کو مزارقائد پرجانے کی اجازت نہیں دے سکتے جس کے بعد فردوس شمیم نقوی واپس روانہ ہوگئے۔

مزید : قومی