100روزکے ایجنڈے کو خودمانیٹرکررہاہوں،پاکستانی عوام کوجلدخوشگوارتبدیلی محسوس ہوگی:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

100روزکے ایجنڈے کو خودمانیٹرکررہاہوں،پاکستانی عوام کوجلدخوشگوارتبدیلی ...
100روزکے ایجنڈے کو خودمانیٹرکررہاہوں،پاکستانی عوام کوجلدخوشگوارتبدیلی محسوس ہوگی:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 100روزکے ایجنڈے پرہونےوالی پیش رفت خودمانیٹرکررہاہوں،پاکستانی عوام کوجلدخوشگوارتبدیلی محسوس ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نیاپاکستان خودمختار،معاشی طورپرمضبوط اورترقی یافتہ وخوشحال ہو گا،نئے پاکستان کی تعمیرکے لئے سب کوکرداراداکرناہوگا اورنئے پاکستان کی تعمیرمیں پنجاب سبقت لے گا،وزیراعظم کاویژن پاکستان کے پرامن،روشن اورخوشحال مستقبل کاضامن ہے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ 100روزکے ایجنڈے پرہونےوالی پیش رفت خودمانیٹرکررہاہوں،پنجاب میں اصلاحاتی ایجنڈے پردن رات کام جاری ہے،پاکستانی عوام کوجلدخوشگوارتبدیلی محسوس ہوگی۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور