پاکستان کی خوشحالی،ترقی اوراستحکام کیلئے تمام ادارے متحدہیں،شہریار آفریدی

پاکستان کی خوشحالی،ترقی اوراستحکام کیلئے تمام ادارے متحدہیں،شہریار آفریدی
پاکستان کی خوشحالی،ترقی اوراستحکام کیلئے تمام ادارے متحدہیں،شہریار آفریدی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

شبقدر(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی،ترقی اوراستحکام کیلئے تمام ادارے متحدہیں، دہشتگردی کے ناسورکاخاتمہ اولین ترجیح ہے، اداروں نے امن کیلئے قربانیاں دی ہیں۔

فرنٹیئرکانسٹیبلری پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف کامیابی حاصل کر چکے ہیں،امن وامان برقراررکھنے کیلئے ایف سی کاکرداراہم ہے،پاکستانی قوم کوایف سی کے جوانوں پر فخر ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی اولین ترجیح امن و امان میں بہتری ہے ،قیام امن اوردہشتگردی کا خاتمہ پارٹی کا منشورہے،قیام امن میں ایف سی کی کارکردگی قابل تعریف ہے،ان کا کہناتھاکہ ایف سی خیبرپختونخواکی کارکردگی بین الاقوامی سطح پرتسلیم کی جاتی ہے،ایف سی میں بھرتیوں، تربیت ،ٹرانسفر،پوسٹنگ میں اصلاحات لا رہے ہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پاکستان کوغیرمستحکم کرنےکی کوشش کرنےوالوں کونیست ونابودکردیاجائیگا،مستقبل پاکستان کا ہے،ہم یہاں صرف رہنے نہیں مقابلہ کرنے آئے ہیں،انہوں نے کہاکہ امن اور جنگ دونوں میں ایف سی کی قربانیوں کو یاد کیا جائے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور