بھارتی فوج کی راوٹہ گاﺅں پر بلا اشتعال فائرنگ ،پاک فوج کی جوابی کارروائی

بھارتی فوج کی راوٹہ گاﺅں پر بلا اشتعال فائرنگ ،پاک فوج کی جوابی کارروائی
بھارتی فوج کی راوٹہ گاﺅں پر بلا اشتعال فائرنگ ،پاک فوج کی جوابی کارروائی

  

مظفر آباد(ویب ڈیسک) بھارتی فوج کی راوٹہ گاﺅں میں بلا اشتعال فائرنگ عوام میں خوف ہراس۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول کے سرحدی گاﺅں رواٹہ میں گزشتہ روز صبح آٹھ بجے چھوٹے ہتھیاروں اور مارٹر گنوں سے سویلین آبادی پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے۔ سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

پاکستانی فوج کی موثر جوابی کاروائی سے بھارتی فوج فائر بند کردیا۔ فائرنگ ایک گھنٹہ جاری رہی جس سے لوگ گھروں میں دبک کر رہ گئے علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا ہے۔ بھارتی فوج نے دو سال بعد سیز فائر کی خلاف ورزی کی جس سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزید : علاقائی /آزاد کشمیر /مظفرآباد