این اے 35بنوں ضمنی الیکشن ،تحریک انصاف کے امیدوار مولانا نسیم علی شاہ دراصل کون ہیں اور لال مسجد کی طالبات نے انہیں کہاں سے کس حال میں پکڑا تھا؟انتہائی حیران کن کہانی سامنے آگئی

این اے 35بنوں ضمنی الیکشن ،تحریک انصاف کے امیدوار مولانا نسیم علی شاہ دراصل ...
این اے 35بنوں ضمنی الیکشن ،تحریک انصاف کے امیدوار مولانا نسیم علی شاہ دراصل کون ہیں اور لال مسجد کی طالبات نے انہیں کہاں سے کس حال میں پکڑا تھا؟انتہائی حیران کن کہانی سامنے آگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)این اے 35 بنوں کیلئے تحریک انصاف کے مولانا نصیب نسیم علی شاہ کو ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

ان کے حوالے سے مقامی نیوز ویب سائٹ پاکستان ٹوئنٹی فور کیلئے صحافی عمر فاروق نے لکھا ہے کہ یہ22 جون2007 کی بات ہے کہ لال مسجدکی طالبات کی تحریک عروج پر تھی اس رات لال مسجدکی طالبات نے ایف ایٹ میں چینی مساج سینٹر پر چھاپہ مارا اورتین چینی خواتین سمیت وہاں دیگر افراد کو اٹھا کر لال مسجد لے آئیں۔ 23 جون کو میڈیا کی یہ سب سے بڑی خبر تھی۔ میڈیا کا رخ لال مسجد کی طرف تھا۔ میں جب لال مسجد پہنچا تو علامہ عبدالرشید غازی شہید ایک عجیب صورتحال سے دوچار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ چھاپے کے دوران جو لوگ پکڑے گئے ہیں ان میں ایک عالم دین کے دو بیٹے بھی شامل ہیں، میری خواہش ہے کہ ان دونوں کو میڈیا کے سامنے پیش کرنے سے قبل چھوڑ دیاجائے کیوں کہ ان کا تعلق ایک مذہبی سیاسی جماعت سے ہے۔ بالآخر ان دونوں کو خفیہ راستے سے باہر نکال دیا گیا۔ اگلے دن چند اخبارات میں چھوٹی سی یہ خبر بھی شائع ہوئی تھی کہ مساج سینٹر سے ایک عالم دین کا صاحبزادہ بھی پکڑا گیا۔

صحافی عمر فاروق نے لکھا کہ بنوں سے پی ٹی آئی نے اپنا امیدوار نامزد کیا تو گیارہ سال پرانا واقعہ یاد آگیا اور میرے سامنے وہ گیارہ سال پرانی تصویر آ گئی کیوں کہ وہ کوئی اور نہیں یہ ہی نسیم علی شاہ تھے۔پی ٹی آئی نے این اے 35 بنوں سے مولانا سید نسیم علی شاہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا جس کا مقابلہ ایم ایم اے کے زاہد اکرم درانی سے ہوگا، مولانا سید نسیم علی شاہ بنوں کے بڑے دینی مدرسے جامعہ المرکز الاسلامی کے مہتمم ہیں، ان کے والد مولانا سید نصیب علی شاہ مرحوم جے یو آئی کے سرکردہ رہنما تھے جو جے یو آئی کی مرکزی مجلس فقہی کے سربراہ بھی تھے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد /خیبرپختون خواہ /بنوں