گورنر پنجاب کاکشمیر پوائنٹ کے گورنر ہاؤس کو بھی آئندہ اتوار عوام کے لیے کھولنے کا اعلان
مری(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کشمیر پوائنٹ کے گورنر ہاؤس کو بھی آئندہ اتوار عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے چلنے والے ہاؤسز کو عوام کے لیے کھول رہے ہیں، ان اقدامات کا مقصد عوام کو یہ احساس دلانا ہے کہ یہ عوام کی ملکیت ہے، لوگ کہتے ہیں یہ گورنر ہاؤس نہیں، یہ جو بھی ہے حکومت پنجاب کی ملکیت ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پانی کا مسئلہ حل کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے، گندا پانی پینے سے آنے والی نسل تباہ ہورہی ہے تاہم میں نے ذاتی حیثیت میں اپنی این جی او سے 100 سے زائد فلٹریشن پلانٹ لگائے اور پنجاب میں پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے میری ذمہ لگائی گئی ہے، صوبے کے 26 ہزار دیہات میں صاف پانی پہنچانا ہے جو آسان نہیں۔