سعودی عرب میں خدام المساجد کی تقرری بند
ریاض (صباح نیوز)سعودی عرب میں خدام المساجد کی تقرری بند کردی گئی ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر اسلامی امور ودعوت ور ہنمائی عبداللطیف آل الشیخ نے خدام المساجدکی تقرری بند کردی، انہوں نے ہمدردری کے طور پر تعینات کئے جانے والے 4ہزارنگرانوں کو سبکدوش کردیا۔آل الشیخ نے اپنے اس سخت فیصلے کا سبب بیان کرتے ہوئے واضح کیا کہ عام طور پر جن لوگوں کو خدام کے طور پر تعینات کیا جاتا ہے وہ مطلوبہ کام انجام نہیں دیتے، بنیادی طور پر یہ کام ان کا ہے بھی نہیں کیونکہ یہ کام اصلاح و مرمت کے ٹھیکیداروں کا ہے اور وہی اس کے ذمہ دار ہیں ۔سعودی مساجد میں خدام کی تعداد 9371ہے، انہیں سالانہ 150ملین ریال محنتانہ دیا جارہا ہے۔