دمام ، اقامہ قوانین کی خلاف ورزی ، 21 غیرملکی گرفتار

دمام ، اقامہ قوانین کی خلاف ورزی ، 21 غیرملکی گرفتار
دمام ، اقامہ قوانین کی خلاف ورزی ، 21 غیرملکی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمام (صباح نیوز)سعودی شہر دمام کی بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے غیر قانونی تارکین کے خلاف مہم کے دوران سبزی منڈی سے اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر 21 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی شہر دمام کی بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے غیر قانونی تارکین کے خلاف مہم کے دوران سبزی منڈی سے اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر 21 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا،بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں کے ہمراہ سپیشل ٹاسک فورس کے دستے بھی موجود تھے، تفتیشی ٹیموں نے 1350 کلو گرام غیر معیاری سبزیاں اور فروٹ بھی ضبط کر کے تلف کر دیئے۔ مشرقی ریجن میں بلدیہ کے ریجنل ڈائریکٹر عبدالعزیز الصفیان نے کہا کہ سبزی منڈی سمیت دیگر مارکیٹوں میں بھی تفتیشی کارروائیاں جاری ہیں تاکہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف مہم کو کامیاب بنایا جاسکے۔

مزید :

عرب دنیا -