سلمان خان نے سوشل میڈیا پر بغیر ’’ ٹی شرٹ ‘‘ ایسی تصویر شیئر کردی کہ ان کے مداح دیکھتے ہی رہ گئے
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی باڈی کے ہمیشہ ہرطرف چرچے رہے ہیں اور مختلف پروگرامز میں، شوٹ کے دوران، لائیو ٹی شو میں ان سے میزبانوں یا مداحوں نے اکثر باڈی دکھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ فلموں میں ان کی جسامت کے بارے میں بہت سی باتیں کی گئیں کہ وہ پہلے سے موٹے ہوگئے ہیں اور اب ڈھلتی جوانی کے آثار نمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ مگر سوشل میڈیا پر تازہ ترین تصویر پوسٹ کرکے انہوں نے ان چہ مگوئیوں کو لگام دے دی۔ تصویر میں سلمان خان ایک دم فِٹ نظرآرہے ہیں جس کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ وہ بگ باس سیزن 12 کیلئے کچھ اس طرح سے تیار ہورہے ہیں۔