الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو نشانات الاٹ کردیئے

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو نشانات الاٹ ...
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو نشانات الاٹ کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں اٹک میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 3 پر ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں دونوں حلقوں سے 8 امیدواروں کو نشانات الاٹ کر دیئے گئے ہیں ۔

حلقہ این اے 56 کیلئے ریٹرننگ آفیسر / ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر  نے تینوں امیدواروں کو نشانات الاٹ کر دیئے ہیں جن میں مسلم لیگ ( ن ) کے نامزد امیدوار ملک سہیل خان آف کمڑیال کو شیر ، تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ملک خرم علی خان کو بلا اور تحریک لبیک پاکستان کے پیر سید فیصل محمود شاہ آف چورہ شریف کو کرین کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ اسی طرح حلقہ پی پی 3 کیلئے الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ ریٹرننگ آفیسر / ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اٹک نے حلقہ سے 5 امیدواروں کو نشانات الاٹ کر دیئے ہیں جن میں مسلم لیگ ( ن ) کے سردار افتخار احمد خان کو شیر ، تحریک انصاف کے محمد اکبر خان تنولی کو بلا ، تحریک لبیک پاکستان کے محمد مشتاق علی چھاچھی ایڈووکیٹ کو کرین ، آزاد امیدواران سابق ایم پی اے سردار محمد علی خان کو مٹکا اور ایاز خان بالڑہ کو بالٹی کے نشانات الاٹ کیے گئے ہیں ۔