ڈولفن سکواڈاور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

ڈولفن سکواڈاور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈاور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ ایس پی ڈولفن سکواڈ بلال ظفر کے مطابق ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام36کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا۔دوران پٹرولنگ160 گاڑیوں،99 ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں اور74 ہزار سے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔دورانِ کارروائی1 کار، 41موٹر سائیکلیں،15موبائل فونز، جیولری اور53 ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد ہوئی۔دوران گشت ملزمان سے12 پسٹلز،4 میگزین اورگولیاں برآمد کیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 2 کلو گرام چرس اور 3 کلو گرام سے زائد افیون برآمد کی گئی۔جعلی نمبرپلیٹس والی3 گاڑیوں اور7 موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے۔
ہلکاروں نے ون ویلنگ میں 25،ہوائی فائرنگ میں 3 اورپتنگ بازی کی خلاف ورزی پر10 ملزمان کو گرفتار کیا۔ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کے جوانوں نے دورانِ پٹرولنگ17عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکار شہر کی اہم شاہراؤں پر موئثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔دورانِ پٹرولنگ مشکوک افراد، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کوچیک کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -