امریکہ میں قید ایرانی سائنسدان کے اہل خانہ کا انکی رہائی کا مطالبہ

 امریکہ میں قید ایرانی سائنسدان کے اہل خانہ کا انکی رہائی کا مطالبہ

 تہران (آئی این پی) امریکہ میں گرفتارایرانی سائنسدان کے اہل خانہ نے ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسعود سلیمانی کی جسمانی حالت اچھی نہیں، وہ بینائی اور نفسیاتی مسائل و مشکلات سے دوچار ہے۔ایرانی سائنسدان مسعود سلیمانی کے بھائی اور بہن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ میں قید نامور ایرانی محقق، پروفیسر اور سائنسدان مسعود سلیمانی کی رہائی کے لیے مزید کوششوں کا مطالبہ کیا.مسعود سلیمانی کے بھائی نے پروفیسر مسعود سلیمانی کی تازہ ترین صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جسمانی حالت اچھی نہیں ہے اور اب تک انہوں نے تقریبا 15 کلوگرام وزن کم کیا ہے اور بینائی اور نفسیاتی مسائل و مشکلات سے دوچار ہے۔یاد رہے کہ 22اکتوبر 2018 کو مسعود سلیمانی ایک سائنسدان کی حیثیت سیامریکہ اور دنیا کے مشہور مائیو کلینک(Mayo Clinic) ایڈمی کی دعوت پر ویزا لے کر امریکہ روانہ ہوئے تاہم شکاگو کے ہوائی اڈے پر گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا اور جیل میں انھیں عام قیدیوں کے بیرک میں اسمگلروں اورخطرناک مجرموں کے ساتھ رکھاگیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...