آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا
آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی ایم ایف کا وفدمعاشی مشاورت کےلئے آج پاکستانی پہنچے گا، وفد اور پاکستانی حکام کے درمیان معیشت کی بہتری کے لیے تجاویز پر گفتگو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کے دورے میں اہم ملاقاتیں کرےگا اور ان ملاقاتوں میں اہم معاشی امور پر بات چیت کی جائے گی۔وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا یہ ایس او ایس مشن ہے ، جو کہ معاشی اصلاحات پر تجاویز دے گا اور بجٹ اہداف کے حصول میں معاونت فراہم کرے گا۔حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایس او ایس مشن کو ٹیکس آمدن پربریفنگ دی جائے گی۔مشن کے ساتھ ٹیکس ہدف کے حصول پر بات چیت ہوگی اور مالی خسارہ کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔بتایا جارہا ہے کہ آئی ایم ایف کے اس وفد کے ساتھ توانائی کے شعبے میں پاکستان کو درپیش نقصانات کم کرنے کے لیے بھی تجاویز پر مشاورت ہوگی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...