ڈالر مہنگا ہو گیا

ڈالر مہنگا ہو گیا
ڈالر مہنگا ہو گیا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میںجاری مہنگائی نے عوام کو شدید پریشان کر رکھا ہے جبکہ حکومت کو بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ ھ رہاہے تاہم آج بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے اچھی خبر یہ ہے کہ کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قدر میں 21 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 156 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں بھ کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان نے قدم جما لیے ہیں ۔ آغاز میں 100 انڈیکس 31 ہزار 481 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد اس میں بہتری آنا شروع ہوئی اور اب 184 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ انڈیکس 31 ہزار 665 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

مزید : بزنس


loading...