کراچی میں بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا لیکن کیوں؟ افسوسناک خبر

کراچی میں بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا لیکن کیوں؟ افسوسناک ...
کراچی میں بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا لیکن کیوں؟ افسوسناک خبر

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں بیوی نے دوست کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا، ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق بھینس کالونی میں 8 ستمبر کو ملنے والی لاش کی شناخت علی شیر کے نام سے ہوگئی ہے،مقتول کے قتل میں اسکی بیوی شہناز اور اُس کا دوست فیاض ملوث تھے جبکہ سکھن پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کی بیوی نے بیان دیا ہے کہ شہناز اور مقتول میں لڑائی رہتی تھی، شہناز کے مطابق اس کا شوہر اسے مارتا پیٹتا بھی تھا.ملزم بیوی نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ اور اُس کا دوست فیاض ایک ہی محلے کے رہائشی تھے، ،فیاض سے دوستی ہوئی تو اپنے شوہر علی شیر کو راستے سے ہٹانے کا پروگرام بنایا۔پولیس کے مطابق ملزم فیاض نے علی شیر کو بھینس کالونی نمبر12 سے آگے جنگل میں لے جاکر4 گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...