سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے تایا انتقال کرگئے
مری (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے تایا بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد تاج عباسی انتقال کرگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کے تایا بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد تاج عباسی انتقال کر گئے ، بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد تاج عباسی کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوَں اپر دیول مری میں ادا کی جائے گی۔