احتساب عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور سے ہفتے میں 2 دن ملاقات کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

احتساب عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور سے ہفتے میں 2 دن ملاقات کی ...
احتساب عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور سے ہفتے میں 2 دن ملاقات کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور سے ہفتے میں 2 دن ملاقات کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ہفتے میں 2 دن ملاقات کی درخواست مسترد کردی۔ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ ملاقات صرف پیر کو ہو سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سے ہفتے میں 2 دن ملاقات کی درخواستوںپر سماعت ہوئی، سردار لطیف کھوسہ کی معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئی، معاون وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ہر بارملاقات پر جیل حکام کی جانب سے عدالتی حکم کا مطالبہ کیا جاتا ہے، کراچی میں کیسز کے باعث ملاقات نہ ہوسکے تو پورا ہفتہ انتظار کرنا پڑتا ہے، معاون وکیل نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت ہفتے میں 2 دن ملاقات کرنے کا حکم دے،نیب پراسیکیوٹر نے ہفتے میں 2 دن ملاقات پر اعتراض اٹھا دیا۔احتساب عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور سے ہفتے میں 2 دن ملاقات کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ہفتے میں 2 دن ملاقات کی درخواست مسترد کردی۔