بھارتی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ،مودی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر لانے کا حکم دیدیا

بھارتی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ،مودی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر ...
بھارتی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ،مودی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر لانے کا حکم دیدیا

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر لانے کا حکم دیدیااور کانگریس رہنما غلام نبی کو بھی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دیدی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں کانگریس رہنما غلام نبی کی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر لانے کا حکم دیتے ہوئے کانگریس رہنما غلام نبی کومقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے ی اجازت دیدی۔بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ کشمیریوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے،چیف جسٹس بھارتی سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑی تو مقبوضہ کشمیر کا دورہ خود کروں گا،عدالت کا کانگریس رہنما غلام نبی کو وادی کے حالات رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا،کانگریس رہنما 4 اضلاع سرینگر،بارہ مولہ، اننت ناگ اور جموں کا دورہ کریں گے،بھارتی سپریم کورٹ میں کشمیر معاملے پر درخواست کی سماعت30 ستمبر کو ہوگی ۔

مزید : اہم خبریں /بین الاقوامی


loading...