بھکر میں 10 ویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی لیکن اس کے بعد ملزمان کیا کرتے رہے؟ افسوسناک خبر

بھکر (ویب ڈیسک) بھکر میں بااثر ملزمان نے مقامی مزارعے کی بیٹی کو اغواءکے بعد اجتماعی ذیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنا لی۔پولیس کے مطابق نواحی گاﺅں 61 ایم ایل میں دسویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، 17 سالہ ثمرہ کھیتوں میں کام کر رہی تھی کہ ملزمان یونس ، کامران اور امتیاز نے اسے اسلحہ کے زور پر اغواءکیا اور قریبی ڈیرہ پر لے گئے، ڈیرہ پر موجود 5 ملزمان نے ثمرہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی۔طالبہ کے مطابق ملزمان نے اسے اغواءکے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر 10 روز تک بلیک میل کرتے رہے، طالبہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اسے اور اس کے گھر والوں کو پولیس سے رابطہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں تھیں۔طالبہ کے مطابق اس کے والد غریب ہیں اور ملزمان کی زمینوں پر کام کرتے ہیں ، ملزمان انتہائی بااثر ہیں جن سے انہیں جان کا خطرہ ہے۔پولیس تھانہ سرائے مہاجر کے مطابق متاثرہ طالبہ کی طرف سے درخواست موصول ہوئی ہے جس پر طالبہ کے طبی معائنہ کے بعد کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔