معاملہ حساس ہے ضرورت پڑی تو خود مقبوضہ کشمیر کا دورہ کروں گا،چیف جسٹس بھارتی سپریم کورٹ

معاملہ حساس ہے ضرورت پڑی تو خود مقبوضہ کشمیر کا دورہ کروں گا،چیف جسٹس بھارتی ...
معاملہ حساس ہے ضرورت پڑی تو خود مقبوضہ کشمیر کا دورہ کروں گا،چیف جسٹس بھارتی سپریم کورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی سپریم کورٹ کے جج نے کانگریس رہنما غلام نبی آزادکی مقبوضہ کشمیر کے دورہ سے متعلق درخواست پر ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ معاملہ حساس ہے ضرورت پڑی تو خود مقبوضہ کشمیر کا دورہ کروں گا،چیف جسٹس بھارتی سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ کشمیریوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے،تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کی مقبوضہ کشمیر کے دورہ پر جانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، بھارت سپریم کورٹ نے کانگریس کے رہنما کو مقبوضہ وادی کا دورہ کرنے کی اجازت دے دی اور مودی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل لانے کا حکم دیدیا۔عدالت نے غلام نبی آزاد کو وادی کے حالات رپورٹ کرنے کا حکم بھی دیدیا،چیف جسٹس بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ معاملہ حساس ہے ضرورت پڑی تو خود مقبوضہ کشمیر کا دورہ کروں گا،چیف جسٹس بھارتی سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ کشمیریوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔