مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کیخلاف شمیم شوگر مل سے متعلق بھی انکوائری شروع

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کیخلاف شمیم شوگر مل سے متعلق بھی انکوائری ...
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کیخلاف شمیم شوگر مل سے متعلق بھی انکوائری شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم کیخلاف ایک اور نیب انکوائری کا آغاز ہوگیا،نیب نے شمیم شوگر مل سے متعلق نواز شریف کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا،نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مریم نواز سے شمیم شوگر مل سے متعلق بھی تفتیش شروع کر دی گئی ہے،مریم نواز سے شمیم شوگر مل کی خریداری سے متعلق سوالات کئے گئے ہیں،دوران تفتیش مریم نواز کوشمیم شوگر مل کی خریداری کا معاہدہ دکھایا گیا،نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شمیم شوگر مل کو ایک ارب 20 کروڑ روپے کے عوض خریدا گیا،ملزمان نے میسرز مونو گروپ کو ایک ارب 20 کروڑ روپے کی ادائیگی کی، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے ایک بار پھر راہ فرار اختیار کی اور خاموشی اختیار کی، مریم نواز سے پوچھا گیا کہ اس شوگر مل کی خریداری کےلئے رقم کہاں سے آئی؟شمیم شوگر مل سے متعلق نواز شریف کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔